Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Muhammad — Ayah 6

47:6
وَيُدۡخِلُهُمُ ٱلۡجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمۡ ٦
اور داخل کرے گا انکو بہشت میں جو معلوم کرا دی ہے انکو1
Footnotes
  • [1] جنت میں اپنے ٹھکانوں کی پہچان:یعنی جس جنت کا حال انکو انبیاء علیہم السلام کی زبان اور اپنے وجدان صحیح سے معلوم ہو چکا تھا اس میں داخل کئے جائیں گے اور وہاں پہنچ کر ہر جنتی اپنے ٹھکانے کو خودبخود پہچان لے گا اسکے دل کی کشش ادھر ہی ہو گی جہاں اسکو رہنا ہے۔ (تنبیہ) ابن عباسؓ نے عَرَّفَھَا لَھُمْ کے معنی طَیَّبَھَا لَھُمْ کے لئے ہیں۔ یعنی جنت انکے لئے خوشبوؤں سے مہکا دی گئ ہے۔