Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Qaf — Ayah 40

50:40
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَأَدۡبَٰرَ ٱلسُّجُودِ ٤٠
اور کچھ رات میں بول اسکی پاکی1 اور پیچھے سجدہ کے2
Footnotes
  • [1] یعنی نماز کے بعد کچھ تسبیح و تہلیل کرنا چاہئے۔ یا نوافل مراد ہوں جو فرائض کے بعد پڑھے جاتے ہیں۔
  • [2] دعا اور نمازوں کے خاص اوقات:یہ وقت اللہ کی یاد کے ہیں ان میں دعاء اور عبادت بہت قبول ہوتی ہے ۔ اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتداء میں آپ پر تین ہی نمازیں فرض تھی۔ فجر، عصر اور تہجد بہرحال اب بھی ان تین وقتوں کو خصوصی فضل و شرف حاصل ہے۔ نماز یا ذکر و دعاء وغیرہ سے ان اوقات کو معمور رکھنا چاہئے۔ حدیث میں ہے علیکم بالغدوۃ والروحۃ وَشَیْءٍ من الدُّلجۃ بعض نے کہا کہ قَبْلَ طُلُوْعِ سے نماز فجر اور قَبْلَ الْغُرُوْبِ سے ظہر و عصر اور مِنَ الَّیْلِ سے مغرب و عشاء مراد ہیں۔ واللہ اعلم۔