Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Adh-Dhariyat — Ayah 4

51:4
فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا ٤
پھر بانٹنے والیاں حکم سے1
Footnotes
  • [1] ہواؤں کی قسم:یعنی اوّل زور کی ہوائیں اور آندھیاں چلتی ہیں جن سے غبار وغیرہ اڑتا ہے اور بادل بنتے ہیں، پھر ان میں پانی بنتا ہے۔ اس بوجھ کو اٹھائے پھرتی ہیں۔ پھر برسنے کے قریب نرم ہوا چلتی ہے پھر اللہ کے حکم کے موافق بارش میں جس جگہ کا جتنا حصہ ہوتا ہے وہ تقسیم کرتی ہیں۔ ان ہواؤں کی اللہ قسم کھاتا ہے ۔ بعض علماء نے "ذاریات" سے ہوائیں "حاملات" سے بادل "جاریات" سے ستارے اور "مقسمات" سے فرشتے مراد لئے ہیں۔ گویا مقسم بہ کی ترتیب نیچے اوپر کو ہوئی اور حضرت علیؓ وغیرہ سے منقول ہے کہ "ذاریات" ہوائیں"، "حاملات" بادل، "جاریات" کشتیاں اور "مقسمات" فرشتے ہیں جو اللہ کے حکم سے رزق وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔