Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Mulk — Ayah 8

67:8
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ ٱلۡغَيۡظِۖ كُلَّمَآ أُلۡقِيَ فِيهَا فَوۡجٞ سَأَلَهُمۡ خَزَنَتُهَآ أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ نَذِيرٞ ٨
ایسا لگتا ہے کہ پھٹ پڑے گی جوش سے1 جس وقت پڑے اُس میں ایک گروہ پوچھیں اُن سے دوزخ کے داروغہ کیا نہ پہنچا تھا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا2
Footnotes
  • [1] دوزخ کی سخت آواز:یعنی اس وقت دوزخ کی آواز سخت کریہہ اور خوفناک ہو گی اور بے انتہا جوش و اشتعال سے ایسا معلوم ہوگا گویا غصّہ میں آکر پھٹی پڑتی ہے (اعاذنااللہ منہا بلطفہ وکرمہ)۔
  • [2] دوزخ کے فرشتوں کا سوال:یعنی یہ پوچھنا زیادہ ذلیل و محجوب کرنے کے لئے ہو گا یعنی تم جو اس مصیبت میں آ کر پھنسے ہو، کیا کسی نے تم کو متنبہ نہ کیا تھا؟ اور ڈرایا نہ تھا کہ اس راستے سے مت چلو ورنہ سیدھے دوزخ میں گرو گے جہاں ایسے ایسے عذاب ہونگے۔