Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Nuh — Ayah 4

71:4
يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمًّىۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُۚ لَوۡ كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ ٤
تاکہ بخشے وہ تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک مقرر وعدہ تک1 وہ وعدہ جو کیا ہے اللہ نے جب آ پہنچے گا اُسکو ڈھیل نہ ہو گی2 اگر تمکو سمجھ ہے3
Footnotes
  • [1] عذاب کی وعید:یعنی ایمان نہ لانے کی صورت میں عذاب کا جو وعدہ ہے اگر وہ سر پر آکھڑا ہوا تو کسی کے ٹالے نہیں ٹلے گا نہ ایک منٹ کی ڈھیل دی جائیگی۔ یا یہ مطلب ہو کہ موت کا وقت معین پر آناضروری ہے اس میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔ والظاہر ہوالاول۔ حضرت شاہ صاحبؒ ان آیات کی تقریر ایک اور طرح کرتے ہیں۔ "یعنی بندگی کروکہ نوع انسان دنیا میں قیامت تک رہے۔ اور قیامت کو تو دیر نہ لگے گی اور جو سب مل کر بندگی چھوڑ دو تو سارے ابھی ہلاک ہوجاؤ"۔ طوفان آیا تھا ایساہی کہ ایک آدمی نہ بچے۔ حضرت نوحؑ کی بندگی سے انکا بچاؤ ہوگیا۔
  • [2] قوم کو تبلیغ:یعنی ایمان لےآؤگے تو اس سے پہلے اللہ کے جو حقوق تلف کئے ہیں وہ معاف کر دیگا، اور کفروشرارت پر جو عذاب آنا مقدر ہے ایمان لانے کی صورت میں وہ نہ آئیگا۔ بلکہ ڈھیل دیجائیگی کہ عمر طبعی تک زندہ رہو۔ حتّٰی کہ جانداروں کی موت و حیات کے عام قانون کےموافق اپنے مقرر وقت پر موت آئے۔کیونکہ اس سے تو بہرحال کسی نیک و بدکو چارہ نہیں۔
  • [3] یعنی اگر تم کو سمجھ ہےتو یہ باتیں سمجھنے اور عمل کرنے کی ہیں۔