Tafsir Bayan ul Quran

Multiple Ayahs

Tags

Download Links

Tafsir Bayan ul Quran tafsir for Surah Ad-Duhaa — Ayah 10

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ ١٠

آیت 10{ وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْہَرْ۔ } ”اور آپ ﷺ کسی سائل کو نہ جھڑکیں۔“ ایک وقت تھا جب آپ ﷺ حقیقت کی تلاش میں سرگرداں تھے اور ہم نے آپ ﷺ کو ہدایت عطا فرمائی تھی۔ اب اگر آپ ﷺ کے پاس کوئی سائل اپنی حاجت لے کر آئے تو اس کی حاجت روائی کریں اور اسے جھڑکیں نہیں۔ ظاہر ہے سائل بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ کوئی مالی معاونت کے لیے سوال کرتا ہے تو کوئی علم کی تلاش میں لوگوں کے دروازوں پر دستک دیتا ہے۔