Tafsir As-Saadi
10:45 - 10:45

جس دن وہ انھیں اکٹھا کرے گا تو (انھیں یوں محسوس ہوگا) گویا کہ نہ رہے تھے وہ (دنیا میں ) مگر ایک گھڑی دن سے، وہ ایک دوسرے کو پہچان لیں گے آپس میں ، تحقیق خسارا پایا ان لوگوں نے جنھوں نے جھٹلایا اللہ کی ملاقات کواور نہ تھے وہ ہدایت پر چلنے والے (45)

[45] اللہ تبارک و تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ یہ دنیا نہایت سرعت سے ختم ہو جانے والی ہے اور اللہ تعالیٰ جس روز تمام لوگوں کو اکٹھا کرے گا، جس میں کوئی شک نہیں ... تو ان کو یوں لگے گا گویا کہ وہ دن کی ایک گھڑی ٹھہرے ہیں اور ان پر کسی نعمت یا تکلیف کے دن نہیں گزرے۔ وہ ایک دوسرے سے اس طرح متعارف ہوں گے جس طرح وہ دنیا میں متعارف تھے۔ اس روز متقی لوگ فائدے میں رہیں گے اور وہ لوگ نقصان اٹھائیں گے جنھوں نے اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو جھٹلایا، وہ راہ راست پر گامزن ہوئے نہ دین قویم پر چلے کیونکہ وہ نعمتوں سے محروم ہوں گے اور جہنم کے مستحق ہوں گے۔