Tafsir As-Saadi
16:88 - 16:88

وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کی راہ سے، زیادہ دیں گے ہم انھیں عذاب اوپر عذاب کے، بوجہ اس کے جو تھے وہ فساد کرتے (88)

[88] اللہ تعالیٰ اس آیت کریمہ میں مجرموں کے انجام کا ذکر فرماتا ہے کہ انھوں نے کفر کیا، آیات الٰہی کی تکذیب کی، انبیاء و رسل کے خلاف جنگ کی، لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا اور گمراہی کے داعی بن گئے، اس لیے وہ کئی گنا عذاب کے مستحق قرار پائے، جس طرح ان کا جرم کئی گنا ہے اور جس طرح انھوں نے اللہ کی زمین میں فساد برپا کیا۔