Tafsir As-Saadi
24:1 - 24:1

(یہ) سورت ہے، نازل کیا ہے ہم نے اسے اور فرض کیا ہم نے اس کواور نازل کیں ہم نے اس میں آیتیں واضح تاکہ تم نصیحت حاصل کرو (1)

[1]﴿سُوۡرَةٌ ﴾ یعنی یہ عظیم القدر سورت﴿اَنۡزَلۡنٰهَا﴾ ’’ہم نے اسے (بندوں پر رحمت کے طور پر) نازل کیا‘‘ اور ہر شیطان سے اس کو محفوظ رکھا ﴿وَفَرَضۡنٰهَا ﴾ یعنی ہم نے اس میں حدود اور شہادات کا ضابطہ وغیرہ مقرر کیا ﴿ وَاَنۡزَلۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيٰتٍۭؔ بَيِّنٰتٍ ﴾ اور ہم نے اس میں جلیل القدر احکام، اوامر و نواہی اور عظیم الشان حکمتیں نازل کیں ﴿ لَّعَلَّكُمۡ تَذَكَّـرُوۡنَ ﴾ یعنی جس وقت ہم تمھارے سامنے یہ احکام بیان کریں اور ہم تمھیں ان امور کی تعلیم دیں جن کا تمھیں علم نہیں تھا تب شاید تم نصیحت پکڑو۔
پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے وہ احکام بیان کرنا شروع كيے جن کی طرف گزشتہ آیت کریمہ میں اشارہ کیا گیا ہے، چنانچہ فرمایا: