Tafsir As-Saadi
36:68 - 36:68

اور جو شخص کہ عمر دیں ہم اس کو (زیادہ) تو الٹا دیتے ہیں ہم اس کو پیدائش میں، کیا پس نہیں وہ عقل رکھتے؟ (68)

[68]﴿وَمَنۡ نُّعَمِّرۡهُ ﴾ ’’اور ہم جس کو بڑی عمر دیتے ہیں۔‘‘ یعنی بنی آدم میں سے ﴿نُنَكِّسۡهُ فِي الۡخَلۡقِ ﴾ یعنی وہ اسی حالت کی طرف لوٹ آتا ہے جس سے ابتدا کی تھی، یعنی ضعف عقل اور ضعف قوت کی طرف۔ ﴿اَفَلَا يَعۡقِلُوۡنَ ﴾ ’’کیا وہ سمجھتے نہیں۔‘‘ آدمی ہر لحاظ سے ناقص ہے۔ پس انھیں چاہیے کہ وہ اپنی قوت اور عقل کا تدارک کریں اور انھیں اپنے رب کی اطاعت میں استعمال کریں۔