Tafsir As-Saadi
46:33 - 46:33

کیا نہیں دیکھا (جانا) انھوں نے یہ کہ بے شک اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اورزمین کو اور نہ تھکا وہ ان کے پیدا کرنے سے(بے شک وہ)قادر ہے اس پر کہ زندہ کرے مُردوں کو، کیوں نہیں!بلاشبہ وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے (33)

[33] یہ اللہ تعالی کی طرف سے مرنے کے بعد اعادۂ حیات پر ایسے امر کے ذریعے سے استدلال ہے جو اس سے زیادہ بلیغ ہے،یعنی وہ ہستی جس نے آسمانوں اور زمین کی عظمت ان کی وسعت اور ان کی تخلیق میں مہارت کے باوصف، کسی مشقت کے بغیر تخلیق کیا اور ان کو تخلیق کرتے ہوئے وہ تھکی نہیں، تو تمھارے مرنے کے بعد تمھاری زندگی کا اعادہ اسے کیسے عاجز کر سکتا ہے، حالانکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔