Tafsir As-Saadi
55:17 - 55:18

(وہی) رب ہے دونوں مشرقوں کا اور رب ہے دونوں مغربوں کا (17) پس (کون) کون سی نعمتوں کو اپنے رب کی، تم دونوں جھٹلاؤ گے؟ (18)

[17، 18] یعنی اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کا رب ہے جس پر سورج، چاند اور روشن ستارے طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور وہ سب کچھ جس کے اندر چاند سورج ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور اس کے دست تدبیر کے تحت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں مشرق اور مغرب کو سورج کے گرمیوں اور سردیوں کے مقاماتِ طلوع و غروب ہونے کے اعتبار سے تثنیہ ذکر کیا ہے۔ واللہ أعلم.