Tafsir As-Saadi
6:3 - 6:3

اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں اور زمین میں ، وہ جانتا ہے تمھارا پوشیدہ اور تمھارا ظاہراور جانتاہے جو کچھ تم کماتے ہو(3)

[3] یعنی آسمانوں میں اور زمین میں وہی معبود ہے۔ آسمان اور زمین کے رہنے والے اپنے رب کی عبادت کرتے ہیں ، تمام مقرب فرشتے، انبیا و مرسلین، صدیقین، شہداء اور صالحین سب اس کی عظمت کے سامنے جھکے ہوئے اور اس کے غلبہ و جلال کے سامنے سرتسلیم خم کیے ہوتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ تمھارے ظاہر و باطن کو جانتا ہے اور تمھارے اعمال بھی جانتا ہے اس لیے تم اس کی نافرمانی سے بچو اور ایسے اعمال میں رغبت کرو جو تمھیں اس کے قریب کر دیں اور اس کی رحمت کا مستحق بنا دیں اور ہر ایسے عمل سے بچو جو تمھیں اس سے اور اس کی رحمت سے دور کر دے۔