Tafsir As-Saadi
37:161 - 37:163

بے شک تم اور(وہ) جن کی تم عبادت کرتے ہو(161) نہیں ہو تم اس (اللہ) کے خلاف بہکانے والے (162) مگر اسی کو جو ہے جانے والا جہنم میں (163)

[163-161] اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: اے مشرکو! تم اور تمھارے خود ساختہ الٰہ کسی کو فتنہ میں مبتلا کرنے یا گمراہ کرنے کی قدرت نہیں رکھتے سوائے ان لوگوں کے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ ہو گیا۔ یہاں کسی کو گمراہ کرنے کے بارے میں، ان کا اور ان کے معبودوں کا عجز اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کو بیان کرنا مقصود ہے… یعنی اللہ تعالیٰ کے مخلص اور فلاح یافتہ بندوں کو راہ راست سے ہٹانے کی امید نہ رکھو۔