Tafsir As-Saadi
66:7 - 66:7

اے لوگو جنھوں نے کفر کیا! نہ عذر پیش کرو تم آج، یقیناً بدلہ دیے جاؤ گے تم جو کچھ تھے تم عمل کرتے(7)

[7] یعنی قیامت کے روز ان الفاظ میں جہنمیوں کو زجر و توبیخ کی جائے گی، پس ان سے کہا جائے گا :﴿ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَ﴾ ’’اے کافرو! آج عذر مت پیش کرو۔‘‘ یعنی عذر پیش کرنے کا وقت چلا گیا اور اس کا فائدہ ختم ہو گیا، اب تو اعمال کی جزا و سزا کے سوا کچھ باقی نہیں اور تم نے اللہ تعالیٰ کے انکار، اس کی آیات کی تکذیب اور اس کے رسولوں اور اولیاء کے ساتھ جنگ کے سوا کچھ آگے نہیں بھیجا۔