Tafsir As-Saadi
6:26 - 6:26

اور وہ روكتے ہیں اس سے (دوسروں کو) اور دور رہتے ہیں (خود بھی) اس سےاور نہیں ہلاک کرتے وہ مگر اپنے آپ کواور وہ نہیں شعور رکھتے(26)

[26]﴿ وَهُمۡ ﴾ ’’اور وہ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے اور اس کے رسولﷺ کی تکذیب کرنے والے لوگ گمراہ ہونے اور گمراہ کرنے کی صفات کے جامع ہیں ، وہ لوگوں کو بھی اتباع حق سے روکتے ہیں ، انھیں حق سے ڈراتے ہیں اور خود اپنے آپ کو بھی حق سے دور رکھتے ہیں ۔ وہ اپنے ان کرتوتوں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے مومن بندوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ﴿وَاِنۡ يُّهۡلِكُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ ﴾ ’’وہ اپنے آپ کو ہی ہلاک کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں ہیں ‘‘ یعنی ان کو اس کا شعور نہیں ۔