Tafsir As-Saadi
62:1 - 62:1

تسبیح کرتی ہے (اس) اللہ کے لیے جو چیز ہے آسمانوں میں اور جو ہے زمین میں، (جو) بادشاہ ہے، نہایت پاکیزہ، بڑا زبردست، خوب حکمت والا(1)

(شروع ) اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے۔
[1] یعنی جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں، اس کے حکم کی اطاعت کرتے ہیں، اس کو معبود مانتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں، کیونکہ وہ بادشاہ کامل ہے، جس کی عالم علوی اور عالم سفلی پر بادشاہی ہے اور تمام مخلوق اس کی مملوک اور اس کی تدبیر کے تحت ہے۔ ﴿ الۡقُدُّوۡسِ﴾ عظمت والا، ہر نقص اور ہر آفت سے پاک ہے ﴿ الۡعَزِيۡزِ﴾ تمام اشیاء پر غالب ہے۔ ﴿ الۡحَكِيۡمِ﴾ وہ اپنی تخلیق و امر میں حکمت والا ہے۔ یہ عظیم اوصاف اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دیتے ہیں، جس کا کوئی شریک نہیں۔