Tafsir As-Saadi
67:22 - 67:22

کیا پس جو شخص چلتا ہے اوندھا اپنے چہرے کے بل، (وہ) زیادہ ہدایت والا ہے یا وہ شخص جو چلتا ہے سیدھا اوپر صراطِ مستقیم کے؟ (22)

[22] یعنی ان دو شخصوں میں سے کون زیادہ ہدایت کی راہ پر ہے؟ کیا وہ شخص جو گمراہی میں سرگشتہ پھرتا ہے، اپنے کفر میں غرق ہے، اور اس کی سمجھ الٹ گئی ہے اس کے نزدیک حق باطل اور باطل حق بن چکا ہے یا وہ شخص جو حق کا علم رکھنے والا، حق کو ترجیح دینے والا، حق پر عمل کرنے والا اور اپنے اقوال و افعال اور تمام احوال میں صراط مستقیم پر گامزن ہے؟ ان دونوں اشخاص کے احوال پر مجرد ایک نظر ڈالنے سے ہدایت یافتہ اور گمراہ کے درمیان فرق معلوم ہو جائے گا۔احوال، اقوال سے بڑے گواہ ہیں۔