Tafsir As-Saadi
77:16 - 77:19

کیا نہیں ہلاک کیا ہم نے پہلوں کو؟ (16) پھر ہم پیچھے لگائیں گے ان کے پچھلوں کو (17) اسی طرح ہم کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ (18) ہلاکت ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے(19)

[19-16] کیا ہم نے جھٹلانے والے گزشتہ لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا ، پھر ہم آخر میں آنے والے لوگوں کو ان کے بعد ہلاک کریں گے جو جھٹلائیں گے۔ ہر مجرم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی سابقہ سنت بھی یہی ہے اور آئندہ سنت الٰہی بھی یہی ہو گی۔ ان کے لیے سزا حتمی ہے پس تم جو کچھ دیکھتے اور جو کچھ سنتے ہو اس سے عبرت کیوں نہیں پکڑتے؟ ﴿ وَيۡلٌ يَّوۡمَىِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ﴾ ’’اس دن جھٹلانے والوں کے لے خرابی ہے۔‘‘ جو واضح اور کھلی نشانیوں، عذاب اور عبرتناک سزاؤں کا مشاہدہ کرنے کے بعد بھی جھٹلاتے ہیں۔