Tafsir As-Saadi
72:3 - 72:4

اور یہ کہ بہت بلند ہے شان ہمارے رب کی، نہیں بنائی اس نے کوئی بیوی اور نہ کوئی اولاد(3) اور یہ کہ تھے کہتے ہمارے بیوقوف اوپر اللہ کے جھوٹ(4)

[3]﴿ وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا﴾ یعنی اس کی عظمت بلند و بالا اور اس کے نام مقدس ہیں ﴿ مَا اتَّؔخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا﴾ ’’اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایا ہے نہ بیٹا‘‘ پس وہ اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور اس کی عظمت سے جان گئے جس سے اس شخص کا ابطال ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بیوی یا اس کی اولاد ہے کیونکہ وہ ہر صفت کمال میں عظمت و کمال کا مالک ہے جبکہ بیوی اور بیٹا بنانا اس کے منافی ہے کیونکہ یہ کمال غنا کی ضد ہے۔
[4] یعنی وہ صواب سے ہٹی ہوئی اور حد سے گزری ہوئی بات کہتا ہے اور صرف اس کی سفاہت اور عقل کی کمزوری نے اسے ایسا کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ ورنہ اگر وہ سنجیدہ اور مطمئن ہوتا تو اسے معلوم ہوتا کہ کیسے بات کہنی ہے۔