Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Falaq — Ayah 5

113:5
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥
اور بدی سے برا چاہنے والے کی جب لگے ٹوک لگانے1
Footnotes
  • [1] حاسد کے حسد سے پناہ:حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ اُس وقت اُس کی ٹوک لگ جاتی ہے۔ بیشک ٹوک یا نظر لگ جانا ایک امر واقع ہے لیکن اکثر مفسرین کے نزدیک مِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَاحَسَدَ کا مطلب یہ ہے کہ حاسد جب اپنی قلبی کیفیت کو ضبط نہ کرسکے اور عملی طور پر حسد کا اظہار کرنے لگے، اس کی بدی سے پناہ مانگنا چاہیئے۔ اگر ایک شخص کے دل میں بے اختیار حسد پیدا ہو مگر وہ اپنے نفس کو قابو میں رکھ کر محسود کے ساتھ کوئی ایسا برتاؤ نہ کرے۔ وہ اس سے خارج ہے۔ نیز یاد رکھنا چاہیئے کہ حسد کے معنی یہ ہیں کہ دوسرے سے اللہ کی دی ہوئی نعمت کے زوال کا متمنی ہو۔ باقی یہ آرزو کرنا کہ مجھے بھی ایسی نعمت یا اس سے زائد عطا ہو۔ جو فلاں کو عطا ہوئی ہے حسد میں داخل نہیں۔ اس کو "غبطہ" کہتے ہیں۔ بخاری کی حدیث لاحسد الا فی اثنتن الخ میں لفظ "حسد" سے یہی غبطہ مراد ہے۔