Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Jathiyah — Ayah 37

45:37
وَلَهُ ٱلۡكِبۡرِيَآءُ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ٣٧
اور اُسی کیلئے بڑائی ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا1
Footnotes
  • [1] کبریائی صرف اللہ کیلئے ہے:چاہئے آدمی اسی کی طرف متوجہ ہو۔ اسکے احسانات و انعامات کی قدر کرے اسکی ہدایات پر چلے، سب کو چھوڑ کر اسی کی خوشنودی حاصل کرنے کی فکر رکھے۔ اور اس کی بزرگی و عظمت کے سامنے ہمیشہ باختیار خود مطیع و منقاد رہے۔ کبھی سرکشی و تمرد کا خیال دل میں نہ لائے۔ حدیث قدسی میں ہے اَلْکِبْرِیَاءُ رِدَائی وَالْعَظْمَۃُ اِزارِیْ فَمَنْ نَازَعَنِیْ وَحِدً مِنْھُمَا قَذَفْتُہٗ فِی النَّارِ (کبیریا میری چادر اور عظمت میرا تہ بند ہے۔ لہذا جو کوئی ان دونوں میں سے کسی میں مجھ سے منازعت اور کشمکش کرے گا۔ میں اسے اٹھا کر آگ میں پھینک دوں گا) اَللّٰھُمَّ اجعلنا مطیعین لامرک وجنبنا غضبک وقنا عذاب النار۔ انک سمیع قریب مجیب الدعوات۔ ۔ تم سورۃ الجاثیہ بعونہ وصونہ فللہ الحمد والمنہ وبہ التوفیق والعصمہ