Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Ahqaf — Ayah 3

46:3
مَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَمَّآ أُنذِرُواْ مُعۡرِضُونَ ٣
ہم نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو انکے بیچ میں ہے سو ٹھیک کام پر اور ایک ٹھہرے وعدہ پر1 اور جو لوگ منکر ہیں وہ ڈر کو سن کر منہ پھیر لیتے ہیں2
Footnotes
  • [1] کائنات کی تخلیق کا مقصد:یعنی آسمان و زمین اور یہ سب کارخانہ اللہ تعالٰی نے بیکار نہیں بنایا بلکہ کسی خاص غرض و مقصد کے لئے پیدا کیا ہے جو ایک معین میعاد اور ٹھہرے ہوئے وعدہ تک یوں ہی چلتا رہے گا تاآنکہ اس کا نتیجہ ظاہر ہو اسی کو آخرت کہتے ہیں۔
  • [2] کفار کا اعتراض:یعنی برے انجام سے ڈرتے، اور آخرت کی تیاری نہیں کرتے۔ جب آخرت کی بات سنی ایک کان سنی دوسرے کان نکال دی۔