Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Ahqaf — Ayah 30

46:30
قَالُواْ يَٰقَوۡمَنَآ إِنَّا سَمِعۡنَا كِتَٰبًا أُنزِلَ مِنۢ بَعۡدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ يَهۡدِيٓ إِلَى ٱلۡحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٖ مُّسۡتَقِيمٖ ٣٠
بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسٰی کے بعد1 سچا کرنے والی سب اگلی کتابوں کو2 سمجھاتی ہے سچا دین اور ایک راہ سیدھی3
Footnotes
  • [1] شاید اس وقت قرآن کا جو حصہ حضور ﷺ نے تلاوت فرمایا تھا اس میں ایسا مضمون آیا ہو گا۔ یا قرائن سے سمجھے ہوں گے۔
  • [2] جنات کی قوم کو قرآن کے بارے میں اطلاع:کتب سابقہ میں حضرت موسٰیؑ کی کتاب (تورات) کی برابر کوئی کتاب احکام و شرائع کو حاوی نہیں تھی۔ اسی پر انبیائے بنی اسرائیل کا عمل رہا۔ حضرت مسیحؑ نے بھی یہ ہی فرمایا کہ میں تورات کو بدلنے کے لئے نہیں آیا۔ بلکہ اس کی تکمیل کے لئے آیا ہوں۔ اور حضرت سلیمانؑ کے وقت سے جنوں میں تورات ہی مشہور چلی آتی تھی۔ اس لئے اس موقع پر انہوں نے اسی کی طرف اشارہ کیا ۔ خود تورات میں جو پیشین گوئی نبی کریم ﷺ کی آئی ہے اس کے لفظ یہ ہیں کہ "(اے موسٰی) تیری مانند ایک نبی اٹھاؤں گا"۔
  • [3] یعنی سچے عقیدے اور عمل کاسیدھا راستہ۔