Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Ahqaf — Ayah 6

46:6
وَإِذَا حُشِرَ ٱلنَّاسُ كَانُواْ لَهُمۡ أَعۡدَآءٗ وَكَانُواْ بِعِبَادَتِهِمۡ كَٰفِرِينَ ٦
اور جب لوگ جمع ہوں گے وہ ہوں گے انکے دشمن اور ہوں گے انکے پوجنے سے منکر1
Footnotes
  • [1] کفار کے معبودوں کی بیزاری:یعنی محشر میں جبکہ امداد و اعانت کی زیادہ حاجت ہو گی یہ بیچارے معبود اپنے عابدین کی مدد تو کیا کر سکتے۔ ہاں دشمن بن کر ان کے مقابل کھڑے ہوں گے اور سخت بیزاری کا اظہار کریں گے بلکہ یہاں تک کہہ دیں گے کہ مَا کَانُوۡۤا اِیَّانَا یَعۡبُدُوۡنَ (قصص۔۶۳) یہ لوگ ہماری پرستش کرتے ہی نہ تھے اس وقت سوچو کیسی حسرت و ندامت کا سامنا ہو گا۔