Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Muhammad — Ayah 1

47:1
ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ أَضَلَّ أَعۡمَٰلَهُمۡ ١
جو لوگ کہ منکر ہوئے اور روکا اوروں کو اللہ کی راہ سے 1 کھو دیے اللہ نے انکے کئے کام2
Footnotes
  • [1] ایمان کے بغیر اعمال مقبول نہیں:یعنی جن اعمال کو وہ نیک سمجھ رہے ہیں بوجہ عدم ایمان کے وہ مقبول نہیں۔ بلکہ ان میں سے بعض کام اور الٹے موجب عتاب ہوتے ہیں۔ جیسے لوگوں کو اسلام سے روکنے میں پیسہ خرچ کرنا۔
  • [2] جیسا کہ رؤسائے کفار کی عادت تھی کہ جان اور مال اور ہر طرح سے اس میں کوشش کرتے تھے۔