Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Fath — Ayah 20

48:20
وَعَدَكُمُ ٱللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةٗ تَأۡخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمۡ هَٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيۡدِيَ ٱلنَّاسِ عَنكُمۡ وَلِتَكُونَ ءَايَةٗ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ وَيَهۡدِيَكُمۡ صِرَٰطٗا مُّسۡتَقِيمٗا ٢٠
وعدہ کیا ہے تم سے اللہ نے بہت غنیمتوں کا کہ تم اُن کو لو گے سو جلدی پہنچا دی تمکو یہ غنیمت1 اور روک دیا لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے2 اور تاکہ ایک نمونہ ہو قدرت کا مسلمانوں کے واسطے3 اور چلائے تم کو سیدھی راہ4
Footnotes
  • [1] نزول سکینہ اور فتح خیبر:یعنی آگے چل کر بیشمار غنیمتیں ملنے والی ہیں ان میں کا یہ ایک حصہ غزوہ خیبر میں دلوا دیا۔
  • [2] یعنی مسلمان سمجھیں کہ اللہ کی قدرت کیسی ہے اور ان کا درجہ ان کے ہاں کیا ہے اور یہ کہ اسی طرح آئندہ کے وعدے بھی پورے ہو کر رہیں گے۔
  • [3] یعنی اللہ کے وعدوں پر وثوق اور اسکی لا محدود قدرت پر بھروسہ ہو گا تو اور زیادہ طاعت و فرمانبرداری کی ترغیب ہو گی۔ یہ ہی سیدھی راہ ہے۔
  • [4] خیبر میں مسلمانوں کی حفاظت:یعنی عام لڑائی نہ ہونے دی۔ اور حدیبیہ یا خیبر میں کفار کے ہاتھوں سے تم کو کچھ ضرر نہ پہنچنے دیا اور تمہاری غیبت میں تمہارے اہل و عیال وغیرہ پر کوئی دست درازی نہ کر سکا۔