Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Fath — Ayah 24

48:24
وَهُوَ ٱلَّذِي كَفَّ أَيۡدِيَهُمۡ عَنكُمۡ وَأَيۡدِيَكُمۡ عَنۡهُم بِبَطۡنِ مَكَّةَ مِنۢ بَعۡدِ أَنۡ أَظۡفَرَكُمۡ عَلَيۡهِمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرًا ٢٤
اور ہی ہے جس نے روک رکھا اُنکے ہاتھوں کو تم سے اور تمہاے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اسکے کہ تمہارےہاتھ لگادیا اُنکو1 اور ہے اللہ جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا2
Footnotes
  • [1] مکہ میں مشرکین پر غلبہ:مشرکین کی کچھ ٹولیاں "حدیبیہ" پہنچی تھیں کہ موقع پا کر حضور ﷺ کو شہید کر دیں یا اکیلے دکیلے مسلمان کو ستائیں چنانچہ کچھ چھیڑ چھاڑ بھی کی بلکہ ایک مسلمان کوقتل بھی کر ڈالا اور اشتعال انگیز کلمات بکتے پھرے۔ آخر صحابہؓ نے انکو زندہ گرفتار کر کے نبی کریم ﷺ کے حضور میں پیش کر دیا۔ آپ ﷺ نے انکو معاف فرما دیا اور کچھ انتقام نہیں لیا۔ آیۂ ہذا میں اس قسم کے واقعات کی طرف اشارہ ہے اور بِبَطْنِ مَکَّۃَ (بیچ شہر مکہ کے) یعنی شہر کے قریب، گویا شہر کا بیچ ہی سمجھو۔
  • [2] یعنی انکی شرارتیں اور تمہارا عفو و تحمل سب کچھ اللہ دیکھ رہا ہے۔