Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Adh-Dhariyat — Ayah 22

51:22
وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ ٢٢
اور آسمان میں ہے روزی تمہاری اور جو تم سے وعدہ کیا گیا1
Footnotes
  • [1] سب کی روزی آسمان میں ہے:یعنی سائلوں اور محتاجوں پر خرچ کرنے سے اس لئے نہیں ڈرنا چاہیئے کہ خرچ کرکے ہم کہاں سے کھائیں گے۔ اور نہ خرچ کرکے ان مساکین پر احسان جتلائے کیونکہ تمہاری سب کی روزی اور اجروثواب کے جو وعدے کئے گئے ہیں آسمان والے کے ہاتھ میں ہیں۔ ہر ایک کی روزی پہنچ کر رہے گی کسی کے روکے نہیں رک سکتی۔ اور خرچ کرنے والوں کو ثواب بھی مل کررہیگا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں " آنیوالی جو بات ہے اس کا حکم آسمان ہی سے اترتا ہے"۔