Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Nuh — Ayah 23

71:23
وَقَالُواْ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدّٗا وَلَا سُوَاعٗا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسۡرٗا ٢٣
اور بولے ہرگز نہ چھوڑیو اپنے معبودوں کو1 اور نہ چھوڑیو ودّ کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث کو اور نہ یعوق اور نسر کو2
Footnotes
  • [1] دوسروں کو بات نہ ماننے کی وصیت:یعنی اپنے معبودوں کی حمایت پرجمے رہنا، نوح کے بہکائے میں نہ آنا،کہتے ہیں کہ سینکڑوں برس تک ہر ایک اپنی اولاد اور اولاد در اولاد کو وصیت کر جاتا تھا کہ کوئی اس بڈھے "نوحؑ" کے فریب میں نہ آئے اور اپنی آبائی دین سے قدم نہ ہٹائے۔
  • [2] قوم نوح علیہ السلام کے بُت:یہ انکے بُتوں کےنام ہیں۔ ہر مطلب کا ایک الگ بُت بنا رکھا تھا۔ وہ ہی بُت پھر عرب میں آئے۔ اور ہندوستان میں بھی۔ اسی قسم کے بُت یشنو، برہما، اندر، شِو اور ہنومان وغیرہ کے ناموں سے مشہور ہیں۔ اس کی مفصل تحقیق حضرت شاہ عبدالعزیزؒ نے تفسیر عزیزی میں کی۔ بعض روایات میں ہے کہ پہلے زمانہ میں کچھ بزرگ لوگ تھے ان کی وفات کے بعد شیطان کے اغواء سے قوم نے ان کی تصویریں بطوریادگار بنا کر کھڑی کر لیں۔ پھران کی تعظیم ہونے لگی۔ شدہ شدہ پرستش کرنے لگے۔ (العیاذ باللہ)۔