Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Jinn — Ayah 15

72:15
وَأَمَّا ٱلۡقَٰسِطُونَ فَكَانُواْ لِجَهَنَّمَ حَطَبٗا ١٥
اور جو بے انصاف ہیں وہ ہوئے دوزخ کے ایندھن1
Footnotes
  • [1] سب سے پہلے ایمان لانے والے جنّ:یعنی نزول قرآن کے بعد ہم میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جنہوں نے اللہ کا پیغام سن کر قبول کیا اور اس کے احکام کے سامنے گردن جھکا دی یہی ہیں جو تلاش حق میں کامیاب ہوئے۔ اور اپنی تحقیق و تفحص سے نیکی کے راستہ پرپہنچ گئے۔ دوسرا گروہ بے انصافوں کا ہےجو کجروی و بے انصافی کی راہ سے اپنے پروردگار کے احکام کو جھٹلاتا اور اس کی فرمانبرداری سے انحراف کرتا ہے۔ یہ وہ ہیں جن کو جہنم کاکندا اور دوزخ کا ایندھن کہنا چاہئے (تنبیہ)یہاں تک مسلمان جنّوں کا کلام نقل فرمایاجو انہوں نے اپنی قوم سے کیا۔ آگے حق تعالیٰ اپنی طرف سے چند نصیحت کی باتیں ارشاد فرماتے ہیں گویا وَّ اَنۡ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا الخ کا عطف اَنَّہُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ پرہوا۔ مترجم محققؒ نے ترجمہ میں اور یہ "حکم آیا" کے الفاظ بڑھا کر بتلا دیا کہ یہاں سے اخیر تک قُلْ اُوْحِیِ اِلَیَّ کے تحت میں داخل ہے۔