Fe Zilal al-Qur'an

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Fe Zilal al-Qur'an translation for Surah Az-Zumar — Ayah 71

39:71
وَسِيقَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًاۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا فُتِحَتۡ أَبۡوَٰبُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُهَآ أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ رُسُلٞ مِّنكُمۡ يَتۡلُونَ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِ رَبِّكُمۡ وَيُنذِرُونَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَاۚ قَالُواْ بَلَىٰ وَلَٰكِنۡ حَقَّتۡ كَلِمَةُ ٱلۡعَذَابِ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ٧١
(اس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا ، جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے ، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے ، تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے کارندے ان سے کہیں گے ” کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول آئے تھے جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا ؟ “ وہ جواب دیں گے۔” ہاں ' آئے تھے ' مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا