Fi Zilal al-Quran

Multiple Ayahs

Tags

Download Links

Fi Zilal al-Quran tafsir for Surah Muhammad — Ayah 8

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَتَعۡسٗا لَّهُمۡ وَأَضَلَّ أَعۡمَٰلَهُمۡ ٨

والذین کفروا فتعسالھم واضل اعمالھم (47 : 8) “ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، تو ان کے لئے ہلاکت ہے ، اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے ”۔ یہ نصرت اور ثابت قدمی کے بالکل متضاد حالت ہے۔ اللہ کی طرف سے بدبختی کی دعا دراصل ہلاکت ہے ، اور ناکامی اور نامرادی کا اعلان ہے اور اعمال کے ضائع ہونے کا مطلب ہے ، ان کے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔