Fi Zilal al-Quran

Multiple Ayahs

Tags

Download Links

Fi Zilal al-Quran tafsir for Surah Ar-Rahman — Ayah 25

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٢٥

فبای ............ تکذبن (55:5 2) ع (پس اے جن وانس تم اپنے رب کے کن کن احسانات کی تکذیب کرو گے)

اب یہاں اس دکھائی دینے والی کائنات کے صفحات کو لپیٹ دیا جاتا ہے او یہ بتایا جاتا ہے تمام فنا ہونے والی مخلوقات کے صفحات لپیٹ لئے جائیں گے۔ یہ تمام انسان اور ان کی شکلیں ختم کردی جائیں گی۔ صفحہ ہستی کو تمام زندہ مخلوق سے صاف کردیا جائے گا اور صرف اللہ ذوالجلال وذوالاکرام کی ذات رہ جائے گی۔