Commentary explaining the meaning of the ayahs. One passage often covers several ayahs, so neighbouring ayahs can show the same text.
آیت 21 { وَہَلْ اَتٰٹکَ نَبَؤُا الْخَصْمِ } ”اور کیا آپ کے پاس خبر آئی ہے جھگڑنے والوں کی ؟“ یہ ایک مقدمہ تھا جو دو دعویداروں نے فیصلے کے لیے حضرت دائود علیہ السلام کے سامنے پیش کیا۔ { اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ } ”جب وہ دیوار پھلانگ کر محراب میں داخل ہوگئے۔“ حضرت دائود علیہ السلام تنہائی میں محو عبادت تھے کہ دو اشخاص اچانک آپ علیہ السلام کے حجرے میں آدھمکے۔
Loading…
Loading…