Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ya-Sin — Ayah 69

36:69
وَمَا عَلَّمۡنَٰهُ ٱلشِّعۡرَ وَمَا يَنۢبَغِي لَهُۥٓۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ وَقُرۡءَانٞ مُّبِينٞ ٦٩
ہم نے اِس (نبیؐ)کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے۔1 یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
Footnotes
  • [1]  یہ اس بات کا جواب ہے کہ کفار توحید و آخرت اور زندگی بعد موت اور جبت و دوزخ کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی باتوں کو محض شاعری قرار دے کر اپنے نزدیک بے وزن ٹھیرانے کی کوشش کرتے تھے ۔(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، ص 546 تا 549)