Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah As-Saffat — Ayah 163

37:163
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ ١٦٣
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھُلسنے والا ہو۔1
Footnotes
  • [1]  اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے :’’پس تم اور تمہاری یہ عبادت ، اس پر تم کسی کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے صرف اس کو جو ـــــــــــ ‘‘ اس دوسرے ترجمے کے لحاظ سے مطلب یہ ہو گا کہ اے گمراہو ، یہ جو تم ہماری پرستش کر رہے ہو اور ہمیں اللہ رب العالمین کی اولاد قرار دے رہے ہو، اس سے تم ہم کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے ۔ اس سے تو کوئی ایسا احمق ہی فتنے میں پڑ سکتا ہے جس کی شامت سر پر سوار ہو۔ دوسرے الفاظ میں گویا فرشتے اپنے ان پرستاروں سے کہہ رہے ہیں کہ ’’ برد ایں دام بر مرغِ وگرنہ‘‘۔