Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah As-Saffat — Ayah 88

37:88
فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ ٨٨
پھر1 اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی2
Footnotes
  • [1]  ابن ابی حاتم نے مشہور تابعی مفسر قتادہ کا  یہ قول نقل کیا ہے کہ اہل عرب نَظَرَفِی النُّجُوْ مِ (اس نے تاروں پر نگاہ ڈالی) کے الفاظ محاصرے کے طور پر اس معنی میں بولا کرتے ہیں کہ اس شخص نے غور کیا، یا وہ شخص سوچنے لگا۔ علامہ ابن کثیر نے اسی قول کو ترجیح دی ہے اور ویسے بھی یہ بات اکثر مشاہدے میں آتی ہے کہ جب کسی شخص کے سامنے کوئی غور  طلب معاملہ آتا ہے تو وہ آسمان کی طرف ، یا اوپر کی جانب کچھ دیر دیکھتا رہتا ہے ، پھر سوچ کر جواب دیتا ہے ۔
  • [2]  اب ایک خاص واقعہ کا ذکر کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات سورہ (آیات 51 تا 73) اور سورہ عنکبوت (آیات  16 تا 27) میں گزر چکی ہیں ۔