Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Az-Zukhruf — Ayah 58

43:58
وَقَالُوٓاْ ءَأَٰلِهَتُنَا خَيۡرٌ أَمۡ هُوَۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلَۢاۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ خَصِمُونَ ٥٨
اور لگے کہنے کہ ہمارے معبُود اچھے ہیں یا وہ؟1 یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لیے  لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ
Footnotes
  • [1] اس سے پہلے آیت  45 میں یہ بات  گزر چکے ہے کہ ’’ تم سے پہلے جو رسو، ہو گزرے ہیں ان سب سے پوچھ دیکھو کیا ہم نے خدائے رحمٰن کے سوا کچھ دوسرے معبود بھی ،مقرر کیے تھے کہ ان کی بندگی کی جائے‘‘؟ یہ تقریر جب اہل مکہ کے سامنے ہو رہی تھی تو ایک شخص نے ، جس کا نام روایت میں عبداللہ ابن الز بعریٰ آیا ہے ، اعتراض جڑ دیا کہ کیوں صاحب ، عیسائی مریمؑ کے بیٹے کو خدا کا بیٹا قرار دے کر اس کی عبادت کرتے ہیں یا نہیں ؟ پھر ہمارے معبود کیا برے ہیں ؟ اس پر کفار کے مجمع سے ایک زور کا قہقہہ  بلند ہوا اور نعرے لگنے شروع ہو گئے کہ وہ مارا، پکڑے گئے ، اب بولو اس کا کیا جواب ہے ۔ لیکن ان کی اس بیہودگی پر سلسلہ کلام توڑا نہیں گیا، بلکہ جو مضمون چلا آ رہا تھا، پہلے اسے مکمل کیا گیا، اور پھر اس سوال کی طرف توجہ کی گئی جو معترض نے اٹھایا تھا۔ (واضح رہے کہ اس واقعہ کو تفسیر کی کتابوں میں مختلف طریقوں سے روایت کیا گیا ہے جن میں بہت کچھ اختلاف ہے ۔ لیکن آیت کے سیاق و سباق اور ان روایات پر غور کرنے کے بعد ہمارے نزدیک واقعہ کی صحیح صورت وہی ہے جو ابھی ہم نے بیان کی ہے ) ۔