Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah At-Tahrim — Ayah 10

66:10
ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱمۡرَأَتَ نُوحٖ وَٱمۡرَأَتَ لُوطٖۖ كَانَتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَٰلِحَيۡنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗا وَقِيلَ ٱدۡخُلَا ٱلنَّارَ مَعَ ٱلدَّٰخِلِينَ ١٠
اللہ کافروں کے معاملہ میں نوح ؑ اور لُوط ؑ  کی بیویوں کو بطور مثال پیش کرتا ہے۔ وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیّت میں تھیں ، مگر انہوں نے اپنے ان شوہروں سے خیانت کی1 اور وہ اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ بھی نہ  کام آسکے۔ دونوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جاوٴ آگ میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی چلی جاو
Footnotes
  • [1] یہ خیانت اس معنی میں نہیں ہے کہ وہ بدکاری کی مرتکب ہوئی  تھیں، بلکہ اس معنی میں ہے کہ انہوں نے ایمان کی راہ میں حضرت نوح ؑ  اور حضرت لوط ؑ  کا ساتھ نہ دیا  بلکہ  ان کے مقابلہ میں دشمنانِ دین کا ساتھ دیتی رہیں۔ ابن عباس ؓ  فرماتے ہیں کہ  ” کسی نبی کی بیوی کبھی بدکار نہیں رہی ہے۔ ان دونوں عورتوں کی خیانت دراصل  دین کے معاملہ میں تھی۔ انہوں نے حضرت نوح ؑ اور حضرت لوط ؑ کا دین قبول نہیں کیا۔ حضرت نوح ؑ کی بیوی اپنی قوم کے جبّاروں کو ایمان لانے والوں کی خبریں پہنچایا کرتی تھی۔ اور حضرت لوط ؑ  کی بیوی اپنے شوہر   کے ہاں  آنے والوں لوگوں کی اطلاع اپنی قوم کے بد اعمال لوگوں کو دے دیا کرتی تھی۔“(ابن جریر)۔