Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mulk — Ayah 14

67:14
أَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلۡخَبِيرُ ١٤
کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟1 حالانکہ وہ باریک بیں2 اور باخبر ہے
Footnotes
  • [1] دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ”کیا وہ اپنی مخلوق ہی کو نہ جانے گا؟“اصل میں مَنْ خَلَقَ استعمال ہوا ہے۔ اس کے معنی”جس نے پیدا کیا ہے“بھی ہو سکتے ہیں، اور ”جس کو اُس نے پیدا کیا ہے“ًبھی۔ دونوں صورتوں میں مطلب ایک ہی رہتا ہے۔ یہ دلیل ہے اُس بات کی جو اوپر کے فقرے میں ارشاد ہوئی ہے۔ یعنی آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ خالق اپنی مخلوق سے بے خبر ہو؟ مخلوق خود اپنے آپ سے بے خبر ہو سکتی ہے ، مگر خالق اُس سے بے خبر نہیں ہو سکتا۔ تمہاری رگ رگ اس نے بنائی ہے۔ تمہارے دل و دماغ کا ایک ایک ریشہ اس کا بنایا ہو اہے ۔ تمہارا ہر سانس اس کے جاری رکھنے سے جاری ہے۔ تمہارا ہر عضو اس کی تدبیر سے کام کر رہا ہے ۔ اُس سے تمہاری کوئی بات کیسے چُھپی رہ سکتی ہے؟
  • [2] اصل میں لفظ”لطیف“استعمال ہوا ہے جس کے معنی غیر محسوس طریقے سے کام کرنے والے کے بھی ہیں اور پوشیدہ حقائق کو جاننے والے کے بھی۔