Maulana Muhammad Junagarhi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Maulana Muhammad Junagarhi translation for Surah An-Naml — Ayah 50

27:50
وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا وَمَكَرۡنَا مَكۡرٗا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ ٥٠
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا1 اور ہم نے بھی2 اور وه اسے سمجھتے ہی نہ تھے.3
Footnotes
  • [1] ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبۂ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح (عليه السلام) اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگادیں۔
  • [2] یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کردیا۔ اسے بھی مَكَرْنَا مَكْرًا سے مشاکلت کے طور پر تعبیر کیاگیا ہے۔
  • [3] اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔