Maulana Muhammad Junagarhi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Maulana Muhammad Junagarhi translation for Surah Al-Hadid — Ayah 14

57:14
يُنَادُونَهُمۡ أَلَمۡ نَكُن مَّعَكُمۡۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمۡ فَتَنتُمۡ أَنفُسَكُمۡ وَتَرَبَّصۡتُمۡ وَٱرۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلۡغَرُورُ ١٤
یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے1 وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا2 تھا اور انتظار میں ہی رہے3 اور شک و شبہ کرتے رہے4 اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا5 یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا6 اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا.7
Footnotes
  • [1] یعنی دیوارحائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمہارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے ، اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے؟
  • [2] کہ تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔
  • [3] کہ شایدمسلمان کسی گردش کا شکار ہو جائیں۔
  • [4] دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔
  • [5] جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔
  • [6] یعنی تمہیں موت آ گئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھیر گیا۔
  • [7] یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال (مہلت دینے) کی وجہ سے تمہیں شیطان نےدھوکےمیں ڈالے رکھا۔