Maulana Muhammad Junagarhi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Maulana Muhammad Junagarhi translation for Surah Al-Mulk — Ayah 15

67:15
هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ ذَلُولٗا فَٱمۡشُواْ فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُواْ مِن رِّزۡقِهِۦۖ وَإِلَيۡهِ ٱلنُّشُورُ ١٥
وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا1 تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو2 اور اللہ کی روزیاں کھاؤ (پیو3) اسی کی طرف (تمہیں) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے.
Footnotes
  • [1] ذلول کے معنی مطیع۔ یعنی زمین کو تمہارے لیے نرم اور آسان کر دیا اس کو اسی طرح سخت نہیں بنایا کہ تمہارا اس پر آباد ہونا اور چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا۔
  • [2] مناکب منکب کی جمع ہے ۔جانب یہاں اس سے مراد اس کے راستے اور اطراف و جوانب ہیں۔ امر اباحت کے لئے ہے، یعنی اس کے راستوں میں چلو۔
  • [3] یعنی زمین کی پیداوار سے کھاؤ پیو۔