Tafsir As-Saadi - Urdu

Multiple Ayahs

Tags

Download Links

Tafsir As-Saadi - Urdu tafsir for Surah Al-'Ankabut — Ayah 7

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّـَٔاتِهِمۡ وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ أَحۡسَنَ ٱلَّذِي كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ٧

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے عمل کیے نیک، البتہ ضرور مٹا دیں گے ہم ان سے برائیاں ان کی اور البتہ ضرور جزا دیں گے ہم انھیں بہترین ان کی جو تھے وہ عمل کرتے (7)

[7] یعنی وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے ایمان اور عمل صالح سے نوازا، وہ ان کے گناہوں کو ختم کر دے گا کیونکہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ﴿ وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِيۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ﴾ ’’اور ہم ان کو ان کے اعمال کابہت اچھا صلہ دیں گے۔‘‘ اس سے مراد اعمال خیر ہیں ، مثلاً:واجبات و مستحباب وغیرہ اور یہ بندے کے بہترین اعمال ہیں کیونکہ بندہ مباح کام بھی کرتا ہے۔