Tazkirul Quran(Maulana Wahiduddin Khan)

Multiple Ayahs

Tags

Download Links

Tazkirul Quran(Maulana Wahiduddin Khan) tafsir for Surah Al-Waqi'ah — Ayah 7

إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ ١ لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ ٢ خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ ٣ إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا ٤ وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا ٥ فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا ٦ وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ ٧

موجودہ دنیا میں آدمی دیکھتا ہے کہ اس کو آزادی حاصل ہے کہ جو چاہے کرے۔ اس لیے آخرت کی پکڑ کی بات اس کے ذہن میں نہیں بیٹھتی۔ مگر اگلی دنیا کا بننا اتنا ہی ممکن ہے جتنا موجودہ دنیا کا بننا۔ جب وہ وقت آئے گا تو سارا نظام تلپٹ هوجائے گا۔ اوپر کے لوگ نیچے ہوجائیں گے۔ اور نیچے کے لوگ اوپر دکھائی دیں گے۔ اس وقت انسان اپنے اپنے عمل کے اعتبار سے تین گروہوں میں تقسیم ہوجائیں گے السابقون، اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال۔