Tafsir As-Saadi
15:21 - 15:21

اور نہیں ہے کوئی چیز مگر ہمارے پاس خزانے ہیں اس کےاور نہیں اتارتے ہم اس کو مگر ساتھ اندازے مقرر کے (21)

[21] یعنی ہر قسم کا رزق اور ہر قسم کی تقدیر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے قبضۂ اختیار میں نہیں ، رزق کے خزانے اسی کے ہاتھ میں ہیں وہ اپنی حکمت اور بے کراں رحمت کے مطابق جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے محروم کر دیتا ہے ﴿ وَمَا نُنَزِّلُهٗۤ ﴾ ’’اور نہیں اتارتے ہم اس کو‘‘ یعنی ہر مقررہ چیز، جیسے بارش وغیرہ ﴿ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴾ ’’مگر معین اندازے پر‘‘ یعنی اس کی جو مقدار اللہ تعالیٰ نے مقرر کر دی ہے، اس سے زیادہ ہوتی ہے نہ اس سے کم ہوتی ہے۔