Tafsir As-Saadi
6:30 - 6:30

اور کاش کہ دیکھیں آپ جب کھڑے کیے جائیں گے وہ سامنے اپنے رب کے، کہے گا وہ، کیا نہیں ہے یہ حق؟ وہ کہیں گے، کیوں نہیں ، قسم ہے ہمارے رب کی! تو فرمائے گا وہ، پس چکھو تم عذاب بوجہ اس کے جو تھے تم کفر کرتے(30)

[30]﴿ وَلَوۡ تَرٰۤى ﴾ ’’اگر آپ دیکھیں ‘‘ یعنی اگر آپ کافروں کو دیکھیں ﴿ اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ ﴾ ’’جبکہ انھیں ان کے رب کے سامنے کھڑا کیا جائے گا‘‘ تو آپ بہت بڑا معاملہ اور بہت ہولناک منظر دیکھیں گے۔ ﴿ قَالَ ﴾ اللہ تعالیٰ نے ان کو زجر و توبیخ کرتے ہوئے فرمائے گا: ﴿ اَلَيۡسَ هٰؔذَا بِالۡحَقِّ ﴾ ’’کیا یہ برحق نہیں۔‘‘ یعنی وہ عذاب جو تم دیکھ رہے ہو، کیا یہ سچ نہیں ؟ ﴿ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا ﴾ ’’وہ کہیں گے کیوں نہیں ، قسم ہے اپنے رب کی‘‘ پس وہ اقرار اور اعتراف کریں گے جبکہ یہ اعتراف انھیں کوئی فائدہ نہ دے گا ﴿ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ ﴾ ’’اب چکھو اس عذاب کا مزا جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔‘‘