Tafsir As-Saadi
17:105 - 17:105

اور ساتھ حق کے نازل کیا ہے ہم نے اس کواور ساتھ حق کے و ہ نازل ہوااور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر خوشخبری دینے اور ڈرانے والا (105)

[105] یعنی ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ، اپنے بندوں کے لیے امرونہی اور ان کے عذاب و عقاب کی خاطر نازل کیا ہے ﴿ وَبِالۡحَقِّ نَزَلَ﴾ ’’اور حق کے ساتھ اترا‘‘ یعنی یہ قرآن صدق و عدل اور شیطان مردود کے ہر وسوسہ سے محفوظ نازل ہوا ہے ﴿ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا ﴾ ’’اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر خوشخبری دینے والا بنا کر‘‘ یعنی ان لوگوں کو دنیاوی اور اخروی ثواب کی خوشخبری دینے کے لیے جنھوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ﴿ وَّنَذِيۡرًا ﴾ ’’اور ڈرانے والا‘‘ یعنی انھیں دنیاوی اور اخروی عذاب سے ڈرانے کے لیے جنھوں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور اس سے ان امور کا بیان لازم آتا ہے جو تبشیر و انذار پر مبنی ہیں ۔