Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Masad — Ayah 5

111:5
فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ ٥
اُسکی گردن میں رسی ہے مونجھ کی1
Footnotes
  • [1] یعنی بہت مضبوط بٹی ہوئی چبھنے والی، اس سے مراد اکثر مفسرین کے نزدیک دوزخ کے طوق و سلاسل ہیں اور یہ تشبیہ حَمَّالَۃَ الْحَطَبِ کی مناسبت سے دی گئ ہے۔ کیونکہ لکڑیوں کا بوجھ اٹھانے میں رسی کی ضرورت پڑتی ہے۔ لکھتے ہیں کہ اس عورت کے گلے میں ایک ہار بہت قیمتی تھا۔ کہا کرتی تھی کہ لات و عُزی کی قسم، اس کو محمد (ﷺ) کی عداوت پر خرچ کر ڈالونگی۔ ضرور تھا کہ دوزخ میں بھی اس کی گردن ہار سے خالی نہ رہے۔ اور عجیب بات یہ ہے کہ اس بدبخت کی موت بھی اسی طرح واقع ہوئی، لکڑیوں کے گٹھے کی رسی گلے میں آپڑی جس سے گلا گھٹ کر دم نکل گیا۔